• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

سویڈن کا دیوہیکل لیمپ سیاحوں کی توجہ کا مرکز


  سویڈن کے شہرMalmoسیاحوں کے لیے بیحد اہمیت کا حامل ہے اور اسکی وجہ یہاں کےLilla Torgاسکوائر پر نصب بولتا ہوا دیوہیکل لیمپ ہے۔

5اعشاریہ8میٹر لمبا یہ لیمپ اس اسکوائر پرکئی سالوں سے مو جود ہے جو ناصرف مقامی افراد بلکہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بھی بن گیا ہے۔پورے سال اس لیمپ کو شہر کے مختلف مقامات کی زینت بنایا جاتا ہے۔

اس دیو ہیکل لیمپ کو عوامی چوراہے پر نصب کرنے کا مقصد یہاں سے گزرنے والوں کو تھوڑی دیر اس کے نیچے بیٹھنے،ریلکس کرنے اور دن بھر کے تناؤ سے آزاد کرنا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین