کراچی (اسٹاف رپورٹر)گبول ٹائون کے علاقے بفرزون سیکٹر 16/Bپلاٹ نمبر RA/104پر قائم دھاگے کی کون بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی 4گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ،ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ فیکٹری میں موجود کاغذ اور پلاسٹک کی وجہ سے آگ نے جلد شدت اختیار کی تاہم عملے نے 5گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔