مصنّف:فہمیدہ ریاض
صفحات: 166، قیمت: 425 روپے
ناشر:اوکسفرڈ یونی ورسٹی پریس، پی او بکس نمبر8214، کراچی74900
فہمیدہ ریاض کے تحریر کردہ اس ناول کا منظرنامہ ایران کی قدیم ساسانی سلطنت کے ایک اہم کردار مزدک کے گرد گھومتا ہے، جسے تاریخ کا پہلا اشتراکی انقلابی کہا جاتا ہے۔ فہمیدہ ریاض نے بڑی جستجو اور محنت کے بعد مختلف ماخذات کے ذریعہ یہ ناول لکھا ہے، جس کے ایک دو کے سوا تمام کردار تاریخی اور حقیقی ہیں، لیکن اس کی تصنیف میں ان کے تخیّل نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ناول پڑھتے ہوئے کہیں بھی یہ محسوس نہیں ہوتا کہ ہم کوئی فرضی کہانی پڑھ رہے ہیں۔ تاریخی حقائق کے پس منظر میں یہ ایک حقیقی داستان محسوس ہوتی ہے۔ بلاشبہ ہم اس ناول کو اُردو کے بہترین تاریخی ناولز میں شمار کر سکتے ہیں۔