مصنّف:ڈاکٹر آصف محمود جاہ
صفحات: 184، قیمت: 500روپے
ناشر:عِلم و عرفان پبلشرز، الحمد مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور
لاہور کے ایک ماہ نامے میں قسط وار شایع ہونے والا یہ سفرنامہ اب کتابی صورت میں منظرِعام پر آیا ہے، جس میں مستنصر حسین تاڑر، اوریا مقبول جان اور اسلم کمال کی آراء بھی شامل ہیں۔ کتاب کا سرورق انتہائی دِل کش ہے۔ اسلم کمال کی خطّاطی نے اسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ اس سفرنامے کے ذریعے قاری پر چینی معاشرت، ثقافت، تہذیب و تمدن کے مختلف پہلو آشکار ہوجاتے ہیں۔ مصنّف کا اندازِ بیاں رواں اور سادہ ہے۔ انہوں نے کتاب میں رنگین تصاویر کے ساتھ روزمرّہ گفتگو میں استعمال ہونے والے کچھ چینی الفاظ بھی دیئے ہیں۔ کتاب کی طباعت و اشاعت بڑے سلیقے اور نفاست سے ہوئی ہے، جسے مدِّنظر رکھا جائے، تو قیمت مناسب ہی لگتی ہے۔