• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ عینی طاہرہ نے ڈایئریکشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے اب ڈایئریکشن بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عینی طاہرہ جلد ہی اپنے پروڈکش آفس کاآغاز کرنے والی ہیں۔ جس کے تحت وہ ڈرامے ، اسٹیج پروگرامز ترتیب دیں گی۔ خود عینی طاہرہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈرامے کرتے ہوئے مجھے بھی ہدایتکاری کا شوق پیدا ہوا۔مجھے یقین ہے کہ اللہ مجھے اس میں بھی کامیابی عطا کرے گا۔ ابتدائی طور پر صرف اسٹیج ڈرامے کررہی ہوں۔
تازہ ترین