• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاکر خان سب سے پہلے دبئی پہنچ گئے،چیئرمین کی آج آمد

دبئی (نمائندہ خصوصی)،نئی حکومت کے آتے ہی ذاکر خان کا ستارہ عروج پر ہے۔ تین سال او ایس ڈی رہنے والے ذاکر خان کو احسان مانی کے آنے سے پہلے ہی ڈائر یکٹر انٹر نیشنل کرکٹ کے عہدے پر بحال کردیا گیا تھا۔ ایشیا کپ شروع ہوتے ہی ذاکر خان سب سے پہلے دبئی پہنچ گئے ہیں اور اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں سابق کرکٹرز وسیم اکرم،وقار یونس اور رمیز راجا کے ساتھ خوش گپیوں میں مشغول رہے۔ پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد احسان مانی بھی منگل کو دبئی پہنچ رہے ہیں۔ وہ بھارت کا میچ دیکھیں گے اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ احسان مانی کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
تازہ ترین