• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا

برج ٹائون (نیوز ایجنسیز) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں جنوبی افریقانے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 40 رنز سے ہرا دیا، سونی لیوز نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر اور مریزن کیپ نے 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، انہوں نے ون ڈے کیریئر کی 100 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ ہوم ٹیم پورے 50 اوورز بھی بیٹنگ نہ کرسکی۔ یہ پروٹیز خواتین کی آئی سی سی چیمپئن شپ کے سات میچز میں تیسری فتح ہے۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، سونی لیوز 58 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان وان نائیکرک 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، اسٹیفنی ٹیلر نے 3 اور دیاندرا ڈوٹن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 46 اوورز میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کیمپ بیلی 46رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، مریزن کیپ نے 3 وکٹیں لیں۔ لیوز کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
تازہ ترین