• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینی مشن نیدر لینڈ کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی دی ہیگ سے جلوس نکالا گیا

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) حسینی مشن نیدر لینڈ کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی دی ہیگ سے بسلسلہ بیاد شہادت حضرت حسینؓ اور خانوادہ رسول تعزیہ ذوالجناح علم حضرت عباس علمدار برآمد کیا گیا جس میں پاکستانیوں کے علاوہ ترکی، ایرانی اور افغانی عزاداران نے یورپ بھر سے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا سید شبیرحسین شیرازی اور سید اعجاز حسین سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کے لئے عظیم قربانی دی، آپ نے اسلام کی آبیاری کے لئے اپنا خون بہا کر قیامت تک اسلام زندہ جاوید کردیا۔ معصوم شہزادہ علی اصغر اور بی بی سکینہ کی یاد میں جلوس کے راستے میں پاکستانی ترکی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے سبیلیں لگائیں اور نیازوں کا اہتمام کیا۔ جلوس دی ہیگ کی مختلف شاہراوں سے گذر کرمحفل علی دی ہیگ میں اختتام پذیر ہوا۔
تازہ ترین