• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس لینے کے باوجود پرائیویٹ داخلہ بھیجنے کیخلاف درخواست، سکول انتظامیہ کی آئندہ سال بھجوانے کی یقین دہانی

ملتان (سٹاف رپورٹر)کنزیومر کورٹ ملتان نے نہم جماعت کی فیس لینے کے باوجود پرائیویٹ داخلہ بھیجنے کی درخواست پر سکول انتظامیہ کی جانب سے آئندہ سال داخلہ بھجوانے کی یقین دہانی کروانے پر داخل دفتر کردی ہے، فاضل عدالت میں ملتان کے رہائشی محمد جمیل نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی بیٹی مریم کا داخلہ نہم جماعت میں نجی سکول میں کر ایا تاہم اسکا بورڈ کے امتحانات کیلئے داخلہ پرائیویٹ بھجوایا گیا جبکہ ہر ماہ سکول میں فیس بھی اداکی گئی ہے جس کی رسیدیں بھی موجود ہیں،درخواست گزار کیساتھ زیادتی ہے ۔
تازہ ترین