• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی چینلز ڈیم فنڈز،عدلیہ متعلق توہین آمیز مواد نشر نہ کریں،پیمرا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)گزشتہ چند روزکی مانیٹرنگ کے دوران یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ نیوز و کرنٹ آفیئر ٹی وی چینلزچیف جسٹس جناب ثاقب نثار کی جانب سے قائم کردہ ’’دیامر بھاشا ڈیم فنڈ‘‘ سے متعلق سیاستدانوں،تجزیہ کاروں اور قانونی ماہرین کاتوہین آمیزتجزیہ بغیر کسی ادارہ جاتی کنٹرول نشر کر رہے ہیں ،پیمرانے باور کرایا ہےکہ اس نوعیت کے تجزیے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بہتان تراشی کے زمرہ میں آتے ہیں مزید برآں یہ بھی مشاہد ہ کیا گیا ہے کہ نیوز ٹی وی چینلز حالاتِ حاضرہ کے پروگراموں میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق بھی توہین آمیز تبصرے و تجزیے بار بار نشر کر رہے ہیں،پیمرا نے تمام نیوز و کرنٹ آفئیرز ٹی وی چینلز کویاد دہانی کرائی ہے کہ ایسامواد نشر کرنے سے گریز کیا جائے جوپیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگراموں اور اشتہارات )کے ضابطہ ٔ اخلاق 2015؁ء کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آتاہوں، علاوہ ازیں تمام ٹی وی چینلز کو متعدد بار ہدایت کی گئی ہے کہ قابلِ اعتراض موادکی نشریات کو روکنے کیلئے ادارہ جاتی نگران کمیٹیاں فعال بنائیں اوربراہِ راست نشریات کے دوران ٹائم ڈیلے میکنزم کے استعمال کو یقینی بنائیں تاہم اِن ہدایات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے لہٰذا تمام نیوز و کرنٹ آفئیر ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر ایڈوائس کی جاتی ہے کہ پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگراموں اور اشتہارات )ضابطہ ٔ اخلاق پر عمل کریں۔

تازہ ترین