• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان بھاگ جانے والے شدت پسند باہر بیٹھ کر دہشت گردی کررہے ہیں، میجر جنرل عابد لطیف

ٹانک(نمائندہ جنگ )انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساوتھ میجر جنرل عابد لطیف نے کہا ہے کہ آپریشنوں کے خوف سے افغانستان بھاگ جانیوالے شدت پسند د اب بھی باہر بیٹھ کر ملک کے اندر دہشت گردی کی کاروائیوں میں مصروف ہیں جلد ہی ا ن کا بھی قلع قمع کر دیا جائیگا ان کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے فوج نے عوام کی مددسے دہشت گردوں کو شکست دیکر جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا میں امن قائم کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک کے کیپٹن اشفاق شہید ہال میں کالج کے طلباء سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عامر عباس ،کمانڈنگ آفسیر کرنل الطاف بلوچ ،ڈی پی او محمد عارف ،میجر عاطف سواتی ،مقامی صحافیوں ، پریس کلب کے صدر آوردین،کالج کے پرنسپل سمیت استاتذہ بھی موجود تھے۔ میجر جنرل عابد لطیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں دیرپا امن قائم ہو چکا ہے ،دہشت گردی کے خاتمہ کے بعد جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا دیا گیا ہے ۔تعلیم ،صحت ،سیاحت اور دیگر شعبوں کے مختلف منصوبوں پر بہترین کام ہو چکے ہیں فاٹا یوتھ کے احساس محرمیوں کے خاتمہ کے لئے جنوبی وزیرستان میں بہترین تعلیمی درسگاہیں کام کر رہی ہیں۔
تازہ ترین