• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2016 کے دوران ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک نے سیاحت سے367 ارب ڈالر کمائے

اسلام آباد (صباح نیوز)بین الاقوامی سیاحت میں ایشیا اور بحرالکاہل کے سیاحتی شعبہ کا حصہ 30فیصد ہے اور سال2016کے دوران ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک نے سیاحت سے367ارب ڈالر کمائے ۔ سیاحت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ سال 2000 کے دوران بین الاقوامی سیاحت میں خطے کے ممالک کا حصہ17فیصد تھا جو 16 سال کے دوران دو گنا اضافہ سے30فیصد تک بڑھا اور اس دوران عالمی سیاحوں کے 25 فیصد حصہ نے ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک کو سیاحت اور سیر و تفریح کیلئے ترجیح دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی سے سالانہ اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے قومی معیشت کی ترقی میں بھی مدد حاصل ہوگی۔
تازہ ترین