• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ کے سابق کارکن شیخ انوار احمد انتقال کر گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)روزنامہ جنگ لاہور کے سابق کارکن اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر شیخ انوار احمد کا انتقال ہو گیا، ان کی نماز جنازہ محلہ گڑھا لائبریری پارک چنیوٹ میں اداکی گئی جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ طویل عرصہ سے شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے،ان کے پسماندگان میں بیوہ ، ایک بیٹا زین العابدین اور بیٹی زہرہ انوار شامل ہیں ۔ انوار احمد کے ایصال ثواب کے لئے روزنامہ جنگ نیوز روم میں خصو صی دعا کی گئی جس میں سنیئر صحافیوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔
تازہ ترین