• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کے بعد انتقام کا خدشہ، ای یو مائیگرنٹس کو برطانوی ویزے دینے پر غور

لندن ( نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ ساجد جاوید نے اپنے ساتھی وزرا کو بتایا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بریگزٹ کے بعد یورپین یونین کے شہریوں کیلئے حدود اور ویزے متعارف کرائے جائیں۔ دی ٹائمز کے مطابق یورپ کی جانب سے ممکنہ طور پر جیسا کو تیسا انتقام کے پیش نظر ہوم آفس نے گزشتہ ہفتہ کابینہ کے وزرا کو اس خواہش سے آگاہ کیا تھا کہ نان ای یو مائیگریشن کے تعین کیلئے استعمال ہونے والے موجودہ مائیگریشن سسٹم طرز پر کارروائی کی جائے اور اس کا اطلاق دسمبر 2020 کے بعد برطانیہ آنے والے یورپینز پر کیا جائے۔نیا سسٹم جس پر ابھی حکومت میں سب کا اتفاق ہونا باقی ہے، اسے گلوبل مائیگریشن سسٹم کے تحت پیش کیا جائے گا جس سے ای یو بھر میں آزادانہ نقل و حرکت کی شق کا خاتمہ ہو جائے گا۔وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی تجویز ایک انڈی پینڈنٹ باڈی ’’ مائیگریشن ایڈوائزری کمیٹی( ایم اے سی) کی رپورٹ جاری ہونے کے اگلے روز سامنے آئی ہے۔ ایم اے سی برطانوی لیبر مارکیٹ میں یورپین ورکرز کے کردار کا تعین کرے گی۔

تازہ ترین