• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد( رپورٹ :،رانا مسعود حسین) سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج،مسٹرجسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف راولپنڈی میں وکلاء کی ایک تقریب کے دوران انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) کے ملکی سیاست اور عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے تقریر کرنے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 209کے تحت دائر ریفرنس کی ابتدائی سماعت کے دوران مسول علیہ ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کارروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور ریفرنس کی مزید سماعت یکم اکتوبر 2018تک ملتوی کردی ہے ، سپریم جوڈیشل کونسل کے 14ستمبر 2018کو منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلہ کے مطابق چیف جسٹس/چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ، جسٹس گلزار احمد ،سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اورلاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی پر مشتمل سپریم جوڈیشل کونسل نے ریفرنس کی ابتدائی سماعت کے دوران الزامات کا جائزہ لینے کے بعد ریفرنس پر مزید کارروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے، تاہم اگر وہ چاہیں تواپنے وکیل کو بھی ساتھ لے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین