• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو ظہبی میں خاتون کو چھیڑنے سے منع کرنے پرایک شخص نے پاکستانی سیکورٹی گارڈقتل کر دیا

ابو ظہبی (نیٹ نیوز) ابو ظہبی میں ایک خاتون نے پاکستانی سیکیورٹی گارڈسے شکایت کی کہ اسکے ساتھ کام کرنے والا ایک شخص اسے چھیڑتاہے اور اسکا پیچھا کر تا ہے۔اس بات پر پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے چھیڑنے والے شخص کو سمجھایا کہ وہ عورتوں کے بارے میں اپنا رویہ بہتر کرے ۔ اگلے دن وہ شخص ایک چاقو چھپا کر دفتر آیا اور شکا یت کرنی والی عورت پر چاقو سے حملہ کر دیا۔اس عورت کو بچانے کیلئے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے مداخلت کی تو اس شخص نے عورت کو چھوڑ کر پاکستانی سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کر دیا اور اس کے سینے اور پیٹ میں چاقو کے دو زوردار وار کئے۔ چاقو کے وارسے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین