• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت روسی کمپنیوں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز تعمیر کرے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) روسی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھارت نے روسی کمپنیوں کیلئے خصوصی معاشی زونز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ بھارت میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکیں اور باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر برائے تجارت و صنعت سریش پربھو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم روسی کمپنیوں کیلئے خصوصی اکنامک زونز تعمیر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے روس کی مشرقی ریاستوں کے گورنرز کو بھارت دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آئیں اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت پہلے ہی 30؍ ارب ڈالرز کے ہدف سے بڑھ چکی ہے۔ دونوں ملکوں کی جانب سے یہ ہدف 2025ء کیلئے مقرر کیا گیا تھا اور اب 2025ء کیلئے 50؍ ارب ڈالرز کا نیا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے تجارت میں روبل اور روپے کے استعمال کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ روسی ڈپٹی وزیراعظم یوری بوری سوف کے مطابق روبل میں برآمدات کا حصہ 20؍ فیصد جبکہ درآمدات میں 21؍ فیصد ہے۔
تازہ ترین