• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے 3 افراد سے اسلحہ برآمد کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے وارداتوں میں ملوث تین ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس تھانہ ملتان نے قذافی چوک پر مشکوک شخص سجاد کو روک کر اس کی تلاشی لی جس سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد ہوئیں اسی طرح پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ایک مقدمے میں ملوث ملزم اختر سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد کی جبکہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ایک مقدمہ میں ملوث اسرار نامی شخص سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد کرلیں ہیں تینوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
تازہ ترین