• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار ،علی احمد کرد انڈیپنڈنٹ گروپ کےصدارتی امیدوار نامزد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں علی احمد کرد کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ، اس بات کااعلان گروپ کے رہنمائوںسابق سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ، ہادی شکیل ایڈووکیٹ ، بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ ، عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ ، نجم مینگل ایڈووکیٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ممتاز قانون دان میر علی احمد کرد کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ، انڈیپنڈنٹ گروپ نے ان کو ان کی خدمات پر صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ سید سلیم اختر نائب صدر اور ایگزیکٹو کے لئے محمد اعظم قمبرانی ، لیاقت ترین ، انورالحق کاکڑ نامزد کیے گئے ہیں ، کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے امان اللہ یٰسین زئی کو صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا مگر ان کی صحت کی خرابی کے باعث باہمی صلاح مشورہ کے بعد علی احمد کرد کو نامزد کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 22 اکتوبر کو ہونگے ، ووٹروں کی تعداد 3 ہزار ہے ،جب ان سے پوچھا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے تو انہو ں نے کہاکہ میں اس بارے میں پہلے بھی کہہ چکاتھاکہ ضمانت ان کا حق بنتا تھا۔
تازہ ترین