• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا عمل امام حسین ؑ و شہدائے کربلاء کے عمل سے وابستہ کرنا ہوگا،علامہ حسن ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسن ؑ اور حسین ؑ جوانان جنت کے سردار اور دین کے محافظ ہیں امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم نمبر33میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ہر کام اور عمل امام حسین ؑ و شہدائے کربلاء کے عمل سے وابستہ کرنا ہوگا اور اسی در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی جن مقدس ہستیوں نے دین کی خدمت کی اسی میں ہماری اور تمام مسلمانوں کی کامیابی و کامرانی ہے اس کے علاوہ یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں امام حسین ؑ کا ماتم برپا ہے اور دنیا کا کوئی گوشہ نہیں جہاں ذکر امام حسین ؑ نہ ہو۔

تازہ ترین