• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

نوشہروفیروز(نامہ نگار)کالاباغ ڈيم بنانے، غیرملکی باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج،، اس موقع رہنمائوں نوید رند، زاھد راجپر، صدام سومرو، خالد تنیو، مظہر خاصخیلی، غلام حسین سومرو اور دیگر نے کہا کہ اپنے دریا فروخت کرنے والے سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لئے آج کالاباغ ڈيم بنانے کی باتیں کررہے ہیں جبکہ تین صوبوں کی جانب سے کالاباغ ڈيم کو رد کرنے باوجود بھی کالاباغ ڈيم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تھر میں لوگ بھوکے پیاسے مرر ہے ہیں مگر افسوس ملکی خزانہ خالی ہونے کہ باوجود حکمران جماعت نے 40 ہزارٹن گندم افغانستان کو تحفے میں دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ حکمران جماعت خود کہہ رہی ہے کہ ملک میں پیسا نہيں مگر غیرملکیوں کے لئے پیسے کہاں سے آگئے۔
تازہ ترین