• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے کسی ڈیل یا ڈھیل کی امید نہیں رکھتے، احسن اقبال

لاہور(مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے کسی ڈیل یاڈھیل کی امیدنہیں رکھتے، نواز شریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی اڑان کادارومدار8بھینسوں کی نیلامی پرہے،حکومت اقتصادی ترقی میں کوئی کردارادا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں بیانات سے نہیں اقدامات سے چلتی ہیں ، آرمی چیف کادورہ چین سی پیک کے حوالے سے اہم ہے، سعودی عرب کوسی پیک کاحصہ بنانے کیلئے چین کااعتمادضروری ہے، نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے ہوئی ، حکومت کوپریشانی کے دورے کیوں پڑرہے ہیں؟

تازہ ترین