• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان فکری حسینی سے تعلق جوڑیں،مظہرمحمو دعلوی

لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ اہل بیت کی محبت سے خالی دل مردہ ہیں،نوجوان فکری حسینی سے تعلق جوڑیں ، اپنی زندگیاں ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر گزاریں،ان جیسا تقوی اور پرہیز گاری پیدا کریں ، وہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن، مغل پورہ میں پیغام امام حسین ؓکے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر منصور قاسم اعوان،شعیب مغل،حاجی فرخ،حافظ وقار،رضوان حمید ودیگر موجود تھے۔مظہر محمود علوی نے کہا کہ مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے،کربلا کا پیغام مظلوموں کے مقابلے میں ظالموں کے خلاف ڈٹ جانا ہے ۔
تازہ ترین