• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلایاددلاتا ہے کہ باطل مٹنے کیلئے ہے،جواداحمد

لاہور( وقائع نگار خصوصی )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہر سال محرم میں یہ یاد دلاتا ہے کہ حق لازوال جبکہ باطل مٹنے کے لیے ہے اور حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کرنے کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا ، حق و صداقت کا علم سر بلند کیا آپؓ نے صبر و استقامت، جرات اور بہادری کے ساتھ حق حریت کی حفاظت کا پیغام دیاان باتوں کا اظہار انھوں نے واقعہ کربلاکے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کیا اس تقریب کا انعقاد برابری پارٹی لاہور نے مرکزی دفتر میں کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیدران سمیت ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی اپنے خطاب میں جواد احمد نے مزید کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ظلم و جبر کا نظام ختم کریں ۔
تازہ ترین