• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر سے روزانہ 600ٹن سے زائد کوڑا ڈمپ کیا جاتاہے،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انوارالحق نے کہا ہے کہ ملتان شہر سے روزانہ کی بنیاد پر 600ٹن سے زائد کوڑا اٹھا کر ڈمپ کیا جارہا ہے، ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 130گاڑیاں مکمل طور پر فعال کردی گئی ہیں، گذشتہ6 ماہ سے ورکشاپ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی 95فیصد سے زائد ہے جو کہ پنجاب بھر میں سر فہرست ہے، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمپنی انتظامیہ ہر دم تیار ہے، ڈی سی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پٹرول ، ڈیزل کے ضیاع کو روکنے اور اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جس سے کمپنی کے انتظامی امور میں بہتری آئی ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ کمپنی ملازمین کو بونس کی ادائیگی کیلئے چیک بینکوں کو بھجوا دیا ہے سوموار کو ملازمین اپنے اکائونٹ سے رقوم نکلوا سکیں گے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ورکشاپ کا خودکار نظام بنایا گیا ہے جس کے تحت موبل آئل اور فلٹر تبدیل کیا جاتا ہے، کچھ شرپسند عناصر ڈی سی ملتان اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان ابہام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی سی ملتان کی ہدایت پر پٹرول اور ڈیزل کی کھپت کا ریکارڈ ٹریکر کے ذریعے مرتب کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین