• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں اور سرپرست ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے بجلی چوروں اور ان کے سرپرست ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے اس سلسلے میں تمام ایکسین اور ایس ڈی اوز کو حکم دیا ہے کہ بجلی چوری کے کسی بھی کیس میں کسی صارف کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیاجائے اور سب کے خلاف رولز کے مطابق یکساں کارروائی کی جائے ،بجلی چوروں کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے ملازمین کو برطرف کر دیاجائیگا اور دوسروں کے لئے مثال پیدا کی جائیگی ، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لایاجائے،یہ نہ ہو کہ با اثر بجلی چور کو چھوڑ دیاجائے اور عام آدمی کے خلاف اس کے جرم سے بڑھ کر کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین