• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2500مردوخواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی مکمل

پشاور (اے پی پی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کی بہتری اور صوبے سے جہالت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے بریفنگ کے دوران کیا ۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے مشیر تعلیم کو بتا یا کہ محکمہ تعلیم میں 882 خواتین ایس ایس ٹیز اور 1618مرد ایس ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور تمام امور میرٹ پر کئے جارہےہیں ،اس موقع پرضیاء اللہ بنگش کہا کہ پرائمری اور خواتین کی تعلیم کو 100روزہ پلان کی ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام ترفیصلے میرٹ پر ہونگے اور اساتذہ کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ داخلہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروانا مشن ہے ، انھوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے محکمہ تعلیم کیساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
تازہ ترین