• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت نے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 25 اوورز میں 2 وکٹ پر 117رنز بنالئے ہیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہیت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 1 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسین ٹاپ اسکورر رہے ،انہوں نے 50گیندوں پر 2چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی ،دیگر نمایاں کھلاڑیوں میںکپتان مشرفی مرتضیٰ26، محمود اللہ 25،مشفق الرحیم 21شامل تھے ۔

بھارت کی طرف سے رویندرا جدیجا نے 3، بھونیشور کمار اور جسپریت بمہرا نے 3،3 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں روہیت شرما اور شیکھردھون نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 61 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، اس دوران 1چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنانے والے شیکھردھون کو شکیب الحسن نے اپنا شکار بنایا۔

دوسری وکٹ پر کپتان روہیت شرما اور امبتی رائیدو نے 45 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران بھارتی کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 106 اسکور کے پر 13 رنز پر کھیل رہے امبتی کو روبیل حسین نے مشفق الرحیم کی مدد سے قابو کرلیا۔

تازہ ترین