• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی برطانیہ و یورپ سمیت تمام علاقائی تنظیمیں تحلیل ،12رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے مشاورت کے بعد پی ایس پی برطانیہ و یورپ کی مرکزی کابینہ سمیت تمام علاقائی تنظیموں کو تحلیل کر کے 12 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی کے انچارج چوہدری الطاف شاہد اور ممبران میں مرزا خلیل اللہ، مرزا فیصل محمود، چوہدری پرویزاختر، غلام نبی عامر، جاوید حسین، بیرسٹر سیرت علی، فیض احمد، حمیرا حقانی، زبیدہ خانم، امیر فیصل اعوان اور کاشان جیلانی ہوں گے۔ جناب انیس قائم خانی نے ورکنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں، ممبر سازی اور پارٹی کا پیغام یو کے میں مقیم پاکستانیوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے تحلیل کی جانے والی کابینہ کے تمام ممبران کا تنظیمی و سیاسی کام کرنے پر خراج تحسین و شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دو ماہ کے عرصے میں تنظیم نو کی تیاری مکمل کر لی جائے گی۔
تازہ ترین