• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف ظفر محمود عباسی کاسی پاور سمپوزیم میں شرکت کیلئے امریکا کا دورہ

اسلام آباد(وقائع نگار)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 18سے 21ستمبر تک یوایس نیول وار کالج نیو پورٹ امریکہ میں منعقدہ 23ویں سی پاور سمپوزیم 2018میں شرکت کیلئے امریکہ کا دورہ کیا، سمپوزیم کے دوران بین القوامی میری ٹائم سکیورٹی کے تعاون کے فروغ کے سلسلے میں درپیش مشترکہ بحری چیلنجز کے امور پر سیر حاصل بحث و مباحثے کے گئے، سمپوزیم کے دوران چیف آف دی نیول سٹاف نے سینئر عالمی بحری شخصیات بشمول آسٹریلیا ، برازیل ، جرمنی، جاپان، چین اور ترکی کی بحریہ کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکاء کو پاکستان کے میری ٹائم نقطہ نظر کے بارے میں آگاہ کیا اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کی خدمات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا، ایڈمرل ظفر محمود عبا سی نے بحر ہند کی سکیورٹی کو لاحق چیلنجز پر روشنی ڈالی اور پاک بحریہ کے ریجنل میر ی ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام کا ذکر کیا جس کا مقصد خطے میں محفوظ اور پرامن میری ٹائم ماحول کو یقینی بنانے کے سلسلے میں عالمی ذمہ داریوں کو نبھانا ہے،عالمی سی پاور سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد عالمی بحری اقوام کو مشترکہ میری ٹائم چیلنجز پر بحث و مباحثے کے لئے فورم مہیا کرنا اور عالمی میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے مواقع فراہم کرنا تھے،سمپوزیم میں پاک بحریہ کے سربراہ کی شرکت خطے میں امن و استحکام کے عزم اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میںمشترکہ تعاون میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی عکاس ہے۔

تازہ ترین