• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کے آڈٹ کی تفصیل جلد بورڈ کی ویب سائٹ پرہوگی، پی سی بی

دبئی(نمائندہ خصوصی)پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کے آڈٹ ہوچکے ہیں ایک ماہ میں 2018کے اکاونٹس کا آڈٹ پی سی بی ویب سائٹ پر ڈال دوں دوں گا۔تاکہ سب بورڈ کے مالی معاملات کو دیکھ سکیں۔جنگ کو انٹر ویو میں ہفتے کو انہوں نے کہا کہ آڈٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا۔چیئرمین بھی جواب دے ہوگا میرے اخراجات بھی سب کے سامنے لائے جائیں گے۔میرے اخراجات بھی سال میں دو بار سامنے لائیں گے۔ایکسٹرنل آڈیٹر نے کسی بڑی خامی کی نشاندہی نہیں کی ہے۔لیکن آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کچھ ٹینڈرز اور کنٹریکٹ پر سوالات اٹھائے تھے۔ان کے اعتراضات کا پی سی بی انتظامیہ جواب بنارہی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد میرا عمران خان نے رابطہ کم کم ہوا ہے میں نے ان سے کہا کہ آپ ملک چلائیں میں کرکٹ کو چلاوں گا۔
تازہ ترین