• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت طلبہ عربیہ کا یوم تاسیس دس محرم الحرم کی نسبت سے ایک بڑے مقصد کا مظہر ہے ،ذکراللہ مجاہد

لاہور (نیوزرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ کا یوم تاسیس دس محرم الحرم کی نسبت سے ایک بڑے مقصد کا مظہر ہے ۔ یہ دن غلبہ اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے عزم کا دن ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دس محرم الحرام کے دن جمعیت طلبہ عربیہ کے 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امت مسلمہ گروبندی اور فرقہ پرستی سے بالاتر کرتے ہوئے ایک لڑی میں پرونا جمعیت طلبہ عربیہ کا اہم مقصد ہے ۔ ہم جمعیت طلبہ عربیہ کو اس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ جمعیت طلبہ عربیہ ملک بھر میں قائم دائم اور سلامت رکھے اور اپنے عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں ۔ اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد الطاف کشمیر ی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عریبہ کا یوم تاسیس کا دن محرم الحرم کے ساتھ شاید اسی لیے ہی منسلک ہے کہ امام حسین نے اس وقت اپنے 72 ساتھیوں سمیت اپنی جان کی قربانی اللہ رب العزت کے ہاں پیش کیں اور اسلام کی سربلند ی میں اہم کردار ادا کیا ، اسی طرح جمعیت طلبہ عربیہ نے اسلام کا بول بلا کرنے کے لیے بہت سے قربانیاں دی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی گذشتہ 45 سالہ تاریخی دور میں معاشرے کو قابل اور تربیت یافتہ لاکھوں علماء دیئے ہیں س مو قع پر منظم جمعیت طلبہ عریبہ صوبہ پنجاب اشفاق احمد نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ اپنے نصب العین کے ذریعے اپنی اوربندگان خدا کی زندگیوں کی تعمیرکر رہی ہے ۔اس موقع پر منتظم جمعیت طلبہ لاہور مامون الرحمن نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس طلبہ کی مربی تنظیم ہے جس کا کام طلبہ اندر تربیتی ،دینی تعلیم اور دیگر پروگرامات کے ذریعے ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں میں نکھار پید اکرنا ہے ۔
تازہ ترین