• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا تصادم 8:ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان کی رخصت کے باعث جامعہ زکریا تصادم کیس میں ملوث 8 ملزموں مہر نوید، امجد تبسم، وقاص گجر، فیصل چانڈیہ، عبدالرحمن لودھی، رمضان ہراج، عثمان گبول اور رانا جنید کی درخواست ضمانت پر سماعت 26 ستمبرتک ملتوی کردی گئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4 پولیس اہلکاروں  سب انسپکٹر محمد ادریس ، ہیڈ کانسٹیبل نذر حسین، کانسٹیبل آصف ابرار ، نقشہ نویس عرفان حیات کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکے حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے شہری فدا حسین کو ہراساں و پریشان کرنے بارے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کپ سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد آصف کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نےقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد شفیق کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کاحکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نےجعلسازی سے بینک اکاؤنٹ سے رقم ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سجاد غفور کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کاحکم دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جعلی شناختی کارڈ رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد حنیف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔جوذیشل مجسٹریٹ نے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے ملزمان احمد ، یاسین ، اویس ، بلال ، احسن ، حسین ، عباس ، جنید ، ارسلان ، عرفان ، جاوید ، فرید ، فیصل ، شیراز ، عاطف ، مظہر عامر ، یوسف یونس ، زبیر ، ندیم ، شریف ،خلیل کی ضمانتیں 50،50 ہزار کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے چوری کرنے والے ملزمان محمد رمضان اور نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ کپ سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نےحبس بے جا کی درخواست میں ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو حکم دیا ہے کہ محبوس بچوں 5 سالہ آفتاب ، 3 سالہ دعا کنول کو بازیاب کراکے 24 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کریں ۔
تازہ ترین