• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسروں کی انگلی پکڑ کر چلنے والوں کی کوئی سوچ و فکر نہیں،صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل کی بازگشت حقیقت کا روپ دھارتے ہوئے جلد حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگی پہلے ہی بیرونی دورے پر کشکول آگے بڑھانا ثابت کرتا ہے کہ دوسروں کی انگلی پکڑ کر چلنے والوں کی نا کبھی اپنی کوئی فکری و سیاسی سوچ ہوا کرتی ہے نا ہی ان سے ایسی سوچ کی امید کی جاسکتی ہے صادق عمرانی نے کہا کہ ناکارہ گاڑیوں ہیلی کاپٹرز اور بھینسوں کی نیلامی سے کارکردگی کا آغاز کرنے والوں کی سیاسی بصیرت کا یہ عالم ہے کہ وہ نان ٹیکس فائلرز کو ریلیف دے کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اپنے ہی موقف کی نفی کررہے ہیں ملک کو ٹیکس فری کرنے کے دعویدار روز ایک نیا ٹیکس اشرافیہ کی بجائے قوم پر مسلط کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ مرضی کی قیادت کا بار ہا مسلط کیا جانا ہے جو اقتدار میں ہوتے ہوئے کچھ اور سوچ رکھتی ہے اور اقتدار سے باہر ہوتے ہی حقوق کے حصول کا راگ الاپنے میں مصروف عمل ہوجاتی ہے لاحاصل تجربات کا بار ہا دہرایا جانا ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کی بھر مار کا باعث بنا ہوا ہے۔
تازہ ترین