• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانستہ طور پر حالات خراب کئے جا رہے ہیں،پشتون ایس ایف آزاد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن آزاد کے پریس ریلیز میں قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت پشتون بیلٹ کے حالات خراب کئے جارہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ پہلے ہی پشتون بیلٹ کے ہر دیہات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود ہے اور چیکنگ کی آڑ میں شریف شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے دوسری جانب فورسز عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔
تازہ ترین