• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکیوں کو سندھ سے بے دخل کیا جائے،عوامی رابطہ تحریک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عوامی رابطہ تحریک کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر غلام سرور پلیجو، امجد پلیجو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کالاباغ، بھاشا، مہمند سمیت دریائے سندھ پر اگر کسی بھی نام سے کوئی ڈیم بنایا گیا تو اس کی سخت مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے، ڈیمز بنائے گئے تو سندھ میں قحط پڑجائے گا اور ٹیل تک پانی کی فراہمی کم ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی وفاقی حکومت افغانیوں، برمیوں اور دیگر غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی حمایت کررہی ہے، جس کی ہم سخت مخالفت کریں گے، کیونکہ مذکورہ منصوبے سے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیمز کی تعمیر سے متعلق سوچ ترک کی جائے اور غیرملکیوں کو سندھ سے بے دخل کیا جائے۔
تازہ ترین