• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،جے یو آئی

کراچی (پ ر) نئی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو روکے اور عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کئے جائیں، یہ بات جے یو آئی (س) کے مر کزی رہنما حافظ احمد علی نے ایک وفد سے ملا قات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب حکمرانوں کو اگر عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے تو سابقہ حکمرانوں کے طرز عمل سے سبق حاصل کرنا ہوگا ۔حکومت بیرز گاروں اور ضعیف لوگوں کے لئے وظیفہ شروع کرے ۔ہم نومنتخب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں کو کم کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے نئے عذاب سے نجات حاصل ہو ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا سہراقانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے اورعوام کی نگاہیں انصاف کے لیئے اداروں پر جمی ہوئی ہیں ،سابقہ حکومتی عہدیداروں ،وزیروں مشیروں سے عوام نا امید ہوچکے ہیں ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی ،جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکٹری اطلاعات مفتی عابد ،صوبہ سندھ کے نائب امیر پیر لیاقت علی شاہ ،جنرل سیکریٹری مولانا مشتاق عباسی اور دیگر موجود تھے ۔

تازہ ترین