• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق وعدہ جلد پو را کیا جائے، انجینئر اقبال ہاشمی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاسبان پاکستان کے چیف آرگنائزر انجینئر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے منصب سنبھالنے کے بعد کراچی آئے لیکن عافیہ کی والدہ ، ہمشیرہ اور بچوں سے ملے اور تسلی دئیے بغیر چلے گئے ، وزیر اعظم عمران خان اپنا وعدہ جلد پورا کریں ،قوم کی بے گناہ اور معصوم بیٹی کو وطن واپس لائیں اور ایک غیور ، بہادر ، جرات مند اور قوم کی بیٹیوں کے محافظ کی حیثیت سے تاریخ میں اپنا نام درج کرائیں ۔ وہ پاسبان کراچی کے زیر اہتمام عافیہ موومنٹ کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپیل پر ’’یوم قتل انصاف ‘‘کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔
تازہ ترین