• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتی دباؤ بڑھا کر بھارت کو مذاکرات پر مجبور کیا جائے، محمد غالب

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور دو قدم آگے بڑھنے کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت نے رضامندی کا اظہار کرنے بعد پھر وہی مکارانہ طرز عمل اختیار کیا۔ حکومت پاکستان کو اب بار دعوت دینے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت کے لیے سیاسی اور سفارتی سطح پر ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ وہ مجبور ہو کر خود مذاکرات کی دعوت دے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان امریکہ، برطانیہ اور یورپین ممالک کو اس صورت حال پر توجہ دلائیں کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو پر امن طور پر حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، وزیر اعظم کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور بھارت کے مذموم عزائم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور واضح کیا جائے کہ بھارت امن کے تمام راستے بند کر نا چاہتا ہے، بھارت جیسے دہشت گرد ملک کو پسندیدہ ملک قرا دینے اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔ محمد غالب نے کہا کہ حکومت پاکستان مودی پر واضح کرے کہ اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کو بھارت کی درندہ صفت فوج کے حوالے نہ کیا جائے، کشمیر یوں کو پاکستان سے جو توقعات وابستہ ان پر پورا اترا جائے۔ محض کشمیر پر بیانات اور زبانی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین