• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے، وزیر خزانہ

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے۔اسد عمرنے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب سے ویزا فیس اور پاکستانی مزدوروں کو درپیش دیگر مسائل پر بھی بات کی گئی ،سعودی عرب کی سرمایہ کاری کےحجم اورشعبوں کاتعین سعودی وفدکیساتھ طے کیا جائیگا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کا وفد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرےگا،وزیر اعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کامقصدمعاہدےطے اورباہمی تعلقات مضبوط کرنا تھا ۔اسدعمرنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ابتدائی طورپرصرف بات چیت تک تبادلہ خیال کیا گیا ،سعودی عرب سےتجارتی اموراوربراہ راست بیرونی سرمایہ کارپربات کی گئی ،ہم نے درآمدات روکیں، نہ مالیاتی پابندیاں لگائیں ۔وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالرسیونگ سرٹیفکیٹس اکتوبر میں جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالر سیونگ سرٹیفکیٹس وقتاًفوقتاًجاری ہوتے رہیں گے۔

تازہ ترین