• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر پول مطلوب افراد کی لسٹ میں160 پاکستانی بھی شامل

جرائم کی روک تھام کیلئے بنائی گئی عالمی تنظیم انٹر پول نے مطلوب افراد کی نئی لسٹ میں160سے زیادہ پاکستانی بھی شامل ہیںجو مختلف جرائم میں مطلوب ہیں ۔

انٹرپول کی اس لسٹ میں ڈکیتی میں شامل افراد، اغواءکار، دہشتگرد اور قتل کی وارداتوں میں ملوث افراد شامل ہیں۔انٹرپول کی اس لسٹ میں دوایسے پاکستانی بھی شامل ہیں جنہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے اور ان کے نام ابو زر سید عبدلاللہ اور علی حامد ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرپول بہت سے مطلوب افراد کو پاکستان حوالے کرنے سےنےمعذرت کرچکا ہے جس کی وجہ بیان کرتے ہو ئے انٹرپول کا موقف تھا کہ سیاسی مقدمات ان کےدائرہ اختیار میں نہیں۔

تازہ ترین