• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین اس دور میں حیران کن چیز تیارکررہے ہیں ۔ اگلے سال ایک ایسی کار متعارف کر وائی جائے گی ،جس میں ڈیجیٹل سائیڈ مرر نصب ہوں گے ۔ا س کو تیار کرنے کے لیے ایک عر صے سے کام جاری ہے ۔اس مررکو لیکسس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ڈیجیٹل آئینے کو کمپنی نے ’’ڈیجیٹل آئو ٹر مرر ‘‘ کا نام دیا ہے۔اس میں ڈسپلے نہیں بلکہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کی اسکرینز کار کے اندر نصب کی جائیں گی جو بیرونی مناظردکھائیں گی۔ 

ان ڈیجیٹل کیمروں کی بدولت کسی بھی شے کی شناخت ہوسکے گی اور عام شیشے سے اوجھل بلائنڈ اسپاٹ بھی ظاہر ہوجائیں گے ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کیمرا بارش ،برف باری ،دھند اور طوفان میں بھی کام کرے گا اور کار کے اطراف کا منظر اسکرین پر ظاہر کرے گا ۔ اگر چہ گاڑی ریورس کرتے ہوئے کیمرا زوم کرے گا اور کچھ فر ضی لائنیں بنا کر کار پارکنگ میں بھی مدد فراہم کرے گا ۔ ماہرین کے مطابق سائیڈ مرر ڈسپلے کسی چھوٹے کمپیوٹر یا ٹیبلٹ ڈسپلے کی مانند دکھائی دیتا ہے ۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے لوگوں کو سڑک کا بہتر اندازہ ہوسکے گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین