• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ماحول دوست ٹرین ہے ۔فی الحا ل دوٹر ینوں کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ۔یہ ٹر ینیں 60 میل کا سفر طے کریں گی ۔ماہرین کی جانب سے اس کو ’’ہائیڈریل ٹر ین ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ ٹرین بھی عام ٹر ینوں کی طر ح ہی کام کرتی ہے ،تا ہم اسے ماحول دوست بنانے کے لیے اس میںا یسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ہائیڈ روجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پید ا کرے گا اور اسی بجلی سے ٹر ین کو چلایا جا ئے گا۔

ہائیڈرل ٹرین میں ہائیڈروجن سے بھرا ہوا ایک ٹینک 300 مسافروں کے ساتھ 500 میل تک کے سفر کے لیے کافی ہوگا۔کمپنی نے اس ہائیڈروجن ٹرین کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے ۔کمپنی کے سی ای او کے مطابق ابھی صرف ٹرینیں تجربابے کے لیے چلائی گئی ہیں ۔مزید 14 ٹر ینیں 2021 ء تک تیار ہو جائیں گی ۔اس ٹرین کو تیار کرنے کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین