• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن نے اکتوبر، نومبر، دسمبر میں نادرا سرجری کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

لندن( جنگ نیوز) لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کمیونٹی کو موثر انداز میں قونصلر کی خدمات کی فراہمی کیلئے لندن اور نواحی علاقوں میں باقاعدگی سے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کااہتمام کرتارہتاہے ،اب ہائی کمیشن رواں سال اکتوبر ،نومبر دسمبر میں نادرا سرجریز کی منصوبہ بندی کررہاہے پاکستان ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں لندن اورنواحی علاقوں میں نادرا سرجری کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں، اس حوالے سے قونصلر افسر پاکستان ہائی کمیشن لندن کے نام بھیجی جانی چاہئے درخواستیں نادرا کو ای میل کے ذریعے یا قونصلر افسر ہائی کمیشن فار پاکستان 34,36لونڈرز سکوائر لندن ایس ڈبلیو IX9jn کے پتے پر بذریعہ ڈاک بھیج سکتے ہیں ،درخواست میں آرگنائزر یاآرگنائزیشن کانام ،رابطہ نمبر اور مقام کامکمل پتہ درج ہونا چاہئے، اس کے علاوہ یہ درج کیاجانا چاہئے کہ آخری مرتبہ اس علاقے میں سرجری کب ہوئی تھی ،درخواستیں 27 ستمبر2018 تک بھیجی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین