• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات اورواقعات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعت میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون فٹبال گراؤنڈ کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ محمد افضل ولد میر افضل جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، سپرہائی وے انصاری پل کے قریب تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے 55سالہ ذوالفقار ولد صدیق موقع پر جاں بحق ہوگیا ،ماڑی پور روڈ فٹبال گراؤنڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کےمطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لیئے سرد خانے منتقل کردی ہے، اورنگی ٹاؤن خلیل مارکیٹ کے قریب رہائش پذیر نوجوان کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے، اسپتال میں شناخت 22سالہ شکیل ولد اسلام کے نام سے ہوئی پولیس کا کہناہے کہ ورثاء نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی نےگھریلوپریشانی سے تنگ آکر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں رہائش پذیر 70 سالہ شخص گھر میں بنے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال پہنچایا ، جہاں متوفی کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق متوفی 13 سال سے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا اور رات کے اندھیرے میں پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کے سر پر چوٹ کا نشان ہے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوادیا ہے ،سی ویو چنگی منکی کے قریب سے ڈوبی ہوئی 25 سالہ نوجوان کی لاش ملی ، لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے وہ شکل وصو رت سے پشتون معلوم ہوتا ہے ، لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے ۔

تازہ ترین