• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس، ملزم اسد ضیاء کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے مشہور مشال قتل کیس میں نامزد ملزم اسد ضیاء کاٹلنگ کی ضمانت درخواست خارج کردی گئی ہے ‘ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو استغاثہ کی جانب سے بیرسٹر عامر اللہ چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے عبد الولی خان یو نیو ر سٹی کے طالب علم مشال خان کو توہین مذہب کے الزام میں تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا تھا‘ ملزم وقوعہ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں پہلے سے دو ملزمان کا ٹرائل جاری ہے لہٰذا ملزم کو بھی ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا نہ کیا جائے ۔
تازہ ترین