• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام فرانس سے آئے ہوئے ٹور آپریٹرز کا اجلاس

راولپنڈی ( خصو صی رپورٹر ) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام فرانس سے آئے ہوئے ٹور آپریٹرز کا اجلاس پی ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹر فلیش مین ہوٹل راولپنڈی میں ہوا جس کی صدارت جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی علی اکبر ملک نے کی۔ بارہ ممبران پر مشتمل ٹور آپریٹرز کا گروپ پاکستان کے ورے پر ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی علی اکبر ملک نے کہا کہ پاکستان اور فرانس میں دیرینہ تعلقات قائم ہیں اوران میں مزید استحکام کیلئے سیاحت کا فروغ ضروری ہے۔فرانسیسی باشند وںکی سہولیت کیلئے بروشرز فرانسیسی زبان میں شائع کیے جائیں گے اور پی ٹی ڈی سی کی ویب سائیٹ کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ بھی دستیاب ہے۔ اجلاس میں منیجر فلیشمین اشفاق احمد لوٹھڑ، منیجر پبلسٹی مختار علی اور منیجر اکاؤنٹس عادل زیدی اور انچارج ٹورز ارشد علی شامل تھے۔فرانسیسی ٹور آپریٹرڈومینیک آندرے نے کہا کہ پاکستانی کھانے فرانسیسی باشندوں کو بہت پسند ہیں۔ ہرسال فرانسیسی سیاحت کیلئے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کا رُخ کرتے ہیں
تازہ ترین