• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی میں ای ایچ سی کے تعاون سے عالمی کانفرنس

پشاور (خبر نگار خصوصی ) زرعی یونیورسٹی پشاور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے’’بائیوفارٹیفیکیشن آف سٹیپل فوڈکراپس ‘‘ کے موضوع پرسہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ملکی وغیرملکی مندوبین ،وی سی زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نور پیائو خان، وشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر جہان بخت اور سابق ڈائریکٹرجنرل نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹراسلام آباد ڈاکٹرعبدالراشدنے شرکت کی۔ کانفرنس سےخطاب میں ڈاکٹرنورپیاؤخان نے کہا کہ زرعی شعبےمیں تحقیقات کرنیوالےسائنسدانوں کو چاہئے کہ وہ فصلوں کے اعلیٰ معیار کے بیج تیار کریں تاکہ معاشرے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔
تازہ ترین