• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی،سوئی سدرن کے فواد عالم اورعمرامین کی سنچریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں منگل کو پہلے روز قذافی اسٹیڈیم میں سوئی سدرن گیس نے لاہور بلیوزکے خلاف5 وکٹ پر 329 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 136اور عمر امین نے109 رنزبنائے۔ لاہور میں کے آر ایل کے خلاف لاہور وائٹس نے 6 وکٹ پر 167 رنز بنائے۔ اقبال اسٹیڈیم میں پشاور 176 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ بلاول بھٹی نے 6 وکٹ لی۔ سوئی ناردرن نے جواب میں ایک وکٹ پر 100 رنز بنائے۔ فاٹا نے ایچ بی ایل کے خلاف 7 وکٹ پر 356 رنزبنائے ۔ خرم شہزاد نے 5 اور عمرگل نے دو وکٹ لیے۔یو بی ایل گراؤنڈ پر سرکاری ٹی وی نے 154 رنز بنائے ،۔ وقارانور نے چھ وکٹ لیے ۔کراچی وائٹس نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے۔
تازہ ترین