• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ہمیں تسلیم نہیں کرتا،مجبوراً دفاعی بجٹ پر توجہ دینا پڑتی ہے،معین حیدر

کراچی(پ ر)رابطہ فورم انٹرنیشنل کے زیراہتمام پاکستان کی سلامتی سویلین و مسلح افواج کی قربانیاں کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر، وائس ایڈمرل (ر) آصف ہمایوں، کموڈور (ر) سید عبیداللہ، پروفیسر عدنان فاروقی، محمد ایاز اور وحید آر خٹک اور چیئرمین رابطہ فورم انٹرنیشنل نصرت مرزانے خطاب کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ تقسیم کے بعد ہماری شہادتوں کا سفر شروع ہوا جس کی ایک منزل 1948ء کی جنگ میں آئی اور دوسری منزل 1965ء کی جنگ تھی پھر 1971ء کارگل اور اب دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دے رہے ہیں۔ میں 1965ء میں کھیم کرن میں تھا ہم نے انہیں خوب جواب دیا، ابھی گزشتہ روز ہمارے 9 فوجیوں نے قربانی پیش کی، بھارت ہمارے وجود کو تسلیم نہیں کرتا، مجبوراً ہمیں اپنے دفاعی بجٹ پر زیادہ توجہ دینا پڑتی ہے، 1965ء کی شکست کا بدلہ بھارت نے 1971ء میں پاکستان کو توڑ کر لیا جب 1974ء میں ایٹمی دھماکہ دشمن کرے گا ہمارے خلاف جارحیت کرے گا تو ہمیں بھی اس کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔وائس ایڈمرل (ر) آصف ہمایوں نے کہاہم نے یہ ملک بڑی جانی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے، دشمن اب تک چین سے نہیں بیٹھا ہے، دیگر مقررین نے بھی ملکی سلامتی اور مسلح افواج کی قربانیوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین